. " اپنی زوجہ سے لڑنے کے فوائد 🙈

 . " اپنی زوجہ سے لڑنے کے فوائد 🙈


آج تک آپ نے بیوی سے جھگڑے کے نقصانات پڑھے ہوں گے لیکن آئیے آج ہم آپ کو بیوی سے لڑنے کے فوائد سے متعارف کراتے ہیں:



*1-* نیند میں کوئی خلل نہیں آتا

سُن رہے ہو کیا ، لائٹ بند کرو ،پنکھا بند کرو ،

کمبل ادھر دو ،ادھر منہ کرو ، وغیرہ


*2-* جب تک بیوی سے جھگڑا رہتا ہے، اس دوران بیوی پیسے نہیں مانگتی


*3-* جھگڑے کے دوران بات چیت بند ہوتی ہے جس سے روز روز کی کِچ کِچ کم ہوتی ہے اور شوہر بلا وجہ کشیدگی سے بچا رہتا ہے ۔


*4-* جو کام آپ خود کر سکتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ بیوی کر دیتی ہے، لڑائی کے بعد وہ چھوٹے موٹے کام 

(خود اٹھ کر پانی پینا، نہانے کے لیے اپنے کپڑے خود نکالنا، اپنے لئے خود چائے بنانا) خود کر کے شوہر کام کرنے کا عادی ہو جاتا ہے ۔


*5-* جھگڑے کے دوران کام کے وقت آپ کو بیوی کی فالتو کالز (جانو کیا کر رہے ہو؟ دل نہیں لگ رہا ہے ، آج موسم کیسا ہے ، کھانا کھایا تھا ؟ اس قسم کے فقرے ) نہیں آتے، جس سے آپ اپنے کام پر بھرپور توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔


*6-* سب سے زیادہ شوہروں کو کام کے بعد جلدی گھر آنے کے لئے گھر سے بار بار فون آتے ہیں. مگر ایک

بار جھگڑا ہو جانے کے بعد آپ کچھ دن تک اس فکر سے دور رہ سکتے ہیں۔


*7-* یہ انسان کی نفسیات ہے کہ جو چیز نہیں ہوتی اس کی قیمت کا احساس تب ہی ہوتا ہے، جھگڑے کے دوران

بیوی کو آپ کی قدر کا احساس ہوتا ہے ۔


*8-* آپس میں جھگڑے سے محبت بڑھتی ہے، کیوں کہ اکثر دیکھا گیا ہے ایک بار بارش ہو جائے تو موسم سہانا ہو جاتا ہے

تو آئیے عہد کریں کہ آج کے بعد آپ سب شوہر مہینے میں ایک نہ ایک بار اپنی بیوی سے جھگڑا

ضرور کریں گے *(بیوی تو ہمیشہ تیار رہتی ہے)* 

تاکہ ایک ماہ میں کچھ دن شوہر حضرات بھی کچھ وقت امن و سکون سے گزار سکیں ۔

اور ساتھ میں سب کنواروں کے لیے بھی دعا کریں تا کہ ان کی زندگی میں بھی کوئی ایسی آئے جس سے وہ "جھگڑا" کرسکیں...


*شوہروں کے مفاد میں جاری نوٹ:👇🏽*

1- جھگڑا اپنے رسک پر اور اپنی جسمانی صحت کے مطابق کریں۔

2- جھگڑے کے ضمنی اثرات کی ذمہ داری مصنف کی نہیں ہوگی۔

3 -زنانہ آلاتِ حرب (بیلن ،ڈنڈا،جھاڑو) سے بچنے کا خود بندوبست کریں۔🙈😂


*[اسلامی معلومات]*


🌸🌸🌸🌸🌸🌸

Post a Comment

1 Comments