وسائل کی منصفانہ تقسیم کیوں ضروری ہے؟

 وسائل کی منصفانہ تقسیم کیوں ضروری ہے؟ 


اسپین پہلی یورپی طاقت تھی جس نے امریکی ساحلوں پر قدم رکھا ,کولمبس اسپین کا ہی تجارتی نمائندہ تھا جو امریکہ جا پہنچا وہاں پہنچ کر مقامی قبائل کو آپس میں لڑا کر اور اپنی بہتر فوجی ٹیکنالوجی کی وجہ سے امریکی براعظموں کے بڑے حصوں کو فتح کر لیا تو سونے اور دیگر خزانوں کے جہاز بھر بھر کر اسپین پہنچنے لگے اس کے باوجود عام آدمی کی زندگی کو کوئی خاص فرق نہ پڑا، کیونکہ وہ خزانہ شاہی گوداموں میں رکھا گیا اور ملکہ کے وفاداروں ،جرنیلوں ،  اور فقط درباریوں میں بانٹ دیا گیا ،



دوسری طرف خلافت راشدہ کے دور میں بھی فتوحات ہوئیں لیکن جب خزانوں کا رخ مدینہ کی طرف ہوا تو اس خزانے کو انصاف سے بانٹا گیا اور ریاست مدینہ میں زکوت لینے والا کوئی نہ بچا، 


آپ جتنے مرضی خیبرپختونخواہ ،بلوچستان یا پنجاب میں سونے تیل گیس کے ذخائر دریافت کرتے رہیں،  سی پیک یا گوادر کی تجارتی اہمیت پر زور دیں جب ان سے ایک خاص طاقتور طبقہ ہی فائدہ اٹھائے گا اور عوام کو کچھ نہیں ملے گا تو نہ عوام خوشحال ہو گی نہ امن آئے گا نہ ملک ترقی کرے گا نہ ہی قرضوں سے جان چھوٹے گی ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments